English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاک بنگلا دیش میچ،شہریوں کیلیے ٹریفک پلان جاری

القمر

راولپنڈی(جسارت نیوز)پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان کرکٹ ٹیسٹ میچ کل سے 11فروری پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میںشروع ہو رہا ہے ۔اس موقع پر سکیورٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹریفک پولیس راولپنڈی نے شہریوں کی سہولت کے لئے ٹریفک پلان جاری کیا ہے ٹریفک پلان آج سے 11فروری صبح سے شام تا اختتام میچ نافذالعمل رہے گا۔ ڈبل روڈ بھی بند رہے گا سی پی او راولپنڈی احسن یونس کی ہدایت پر ٹریفک پولیس کی جانب سے مرتب کئے گئے ٹریفک پلان کے مطابق اسلام آباد سے راولپنڈی داخل ہونے والا ٹریفک کو فیض آباد پل سے پہلے ایکسپریس وے پر ڈائیورٹ کیا جائیگا۔ یہ ٹریفک ڈھوک کالاخان ، کھنہ اورکرال سے راولپنڈی میں داخل ہوسکے گااسی طرح راولپنڈی سے براستہ مری روڈ فیض آباد /اسلام آباد جانے والا ٹریفک کو کڈنی سنٹر کے سامنے بنائے گئے یوٹرن سے مخالف سمت روڈ پرڈال کر جانب اسلام آباد روانہ کیا جائیگا ٹریفک پلان کے مطابق اسلام آبادآئی جے پی روڈاور 9thایونیو سے راولپنڈی کے داخل ہونے والا ٹریفک ڈبل روڈ کے بجائے پنڈوڑہ چونگی، کٹاریاں،کیرج فیکٹری،پیرودھائی،چک مدد اورپیرودھائی آباد چوک سے اسلام آباد کی طرف جانے والا ٹریفک غوثیہ چوک سے دائیں جانب مڑے گا۔ موڑسے راولپنڈی میں داخل ہوسکے گا صادق

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے