English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پی سی بی کے چیئرمین احسان مانی کا ارباب نیاز اسٹیڈیم کا دورہ

القمر

پشاور (جسارت نیوز ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے ارباب نیاز کرکٹ ا سٹیڈیم کا دورہ کیا اور وہاں خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کے کام کا معائنہ کیا ڈائریکٹر جنرل اسپورٹس اسفندیار خٹک، اسسٹنٹ ڈائریکٹر نعمت اللہ مروت، پی سی بی گورننگ بورڈ کے رکن اسد علی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ احسان مانی نے ا سٹیڈیم کے مختلف حصے دیکھے اور جاری تعمیراتی کام سے آگاہی حاصل کی۔ ڈائریکٹر جنرل اسپورٹس اسفندیار خٹک اور کنسلٹنٹ نے انہیں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کاپراجیکٹ صوبائی حکومت نے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کیا ہے جس پر ایک ارب 37 کروڑ روپے خرچ کئے جارہے ہیںاپ گریڈیشن 2021 ء تک مکمل کی جائے گی اور اسٹیڈیم پی ایس ایل میچوں کے لئے تیار ہوگا، اپ گریڈیشن میں 4 اسٹارہاسٹل،سوئمنگ پول،نیشنل کرکٹ اکیڈمی، نیا پویلین،پریس گیلری اور تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش میں اضافہ شامل ہیں اسٹیڈیم میں تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش 16 ہزارسے 35 ہزار تک بڑھائی جائے گی۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے پی سی بی کے چیئرمین احسان مانی نے حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے کرکٹ اسٹیڈیم کو عالمی معیار کے مطابق بنانے پر شاندارالفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور کہاکہ اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن سے صوبے میں بالخصوص اور ملک میں بالعموم کرکٹ کو فروغ ملے گا ا سٹیڈیم آئندہ پی ایس ایل ایڈیشن تک تیار ہوجائے گا جب یہاں پی ایس ایل کے میچ کرائے جائیں گے تو انٹر نیشنل کرکٹ بھی آئے گی ا سٹیڈیم میں بننے والی نیشنل کرکٹ اکیڈمی سے صوبے کے کھلاڑیوں کو تربیت کے لئے کہیں اور جانا نہیں پڑے گا۔ ملتان اور راولپنڈی میں پی ایس ایل کے میچ کرائے جائیں گے جس کے بعد اگلے مرحلے میں پشاور اور پھر کوئٹہ میں بھی میچ کرائے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے