English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پروفیسر اعجاز فاروقی کرکٹ ، اعظم خان کی جارحانہ سنچری

القمر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کی اجازت سے اور رائزنگ اسٹار کرکٹ کلب کے زیر اہتمام منعقدہ آل کراچی پروفیسر اعجاز احمد فاروقی انویٹیشن کرکٹ ٹورنامنٹ میں مزید 2میچوں کا فیصلہ ہوگیا کے ایم سی کرکٹ گرائونڈ ایسٹرن اسٹار پر کھیلے گئے میچ میں عالمگیر جمخانہ نے قریشی ڈولفن کرکٹ کلب کو باآسانی 8 وکٹوں سے شکست دیدی قریشی ڈولفن کرکٹ کلب کی پوری ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 34۰1 اوورز میں 186 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی عمر متین نے7 چوکّوں اور ایک چھکے کی مدد سے 44 رنز، حسن گلاب نے 3 چوکّوں کی مدد سے 41 رنز اور مرزا طحٰہ علی نے 4 چوکّوں کی مدد سے 26 رنز اسکور کئے حسن محسن نے تباہ کن بولنگ کا مظاہرہ کرتے 33 رنز دے کر5 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا عاشق علی نے 23 رنز دے کر2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا جواب میں عالمگیر جمخانہ نے مطلوبہ ہدف 190 رنز اعظم خان کی جارحانہ سنچری کی بدولت 14۰3 اوورز میں2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا نوجوان اوپنگ بیٹسمین اعظم خان نے 12 چوکّوں اور 14 چھکوں کی مدد سے ناقابلِ شکست سنچری اسکور کی جبکہ 0 2/T انٹر نیشنل میں ڈیبیو کرنے والے احسان علی نے 22 گیندوں پر 6 چوکّوں کی مدد سے 34 رنز بنائے عمر متین نے 44 رنز دے کر ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا امپائرنگ کے فرائض عقیل عادل اور شاہد اسلم نے سر انجام دیے جبکہ سید افراسیاب عالم آفیشل اسکورر تھے۔ ٹی ایم سی کرکٹ گرائونڈ پر دو آب کرکٹ کلب نے التاج کرکٹ کلب کو 5 وکٹوں سے سے شکست دیدی التاج کرکٹ کلب کی پوری ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 22۰1 اوورز میں 117 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی ذیشان علی نے 3 چوکّوں کی مدد سے 27 رنز اور کامران خان نے 2 چوکّوں کی مدد سے 19 رنز اسکور کئے زبیر خان نے 25 رنز دے کر3 جبکہ زوہیب اشرف اور مہتاب خان نے بالترتیب 12 اور 33 رنز دے کر2,2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا جواب میں دو آب کرکٹ کلب نے مطلوبہ ہدف 118 رنز 22۰5 اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا کاشف شاہ نے 6 چوکّوں کی مدد سے ناقابلِ شکست 37 رنز اسکور کئے جبکہ سوداگر خان نے 4 چوکّوں کی مدد سے 23 رنز اسکور کئے ارشاد آفریدی نے 35 رنز دے کر3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا امپائرنگ کے فرائض محمد فہیم اور محمد یو نس نے سر انجام دئے جبکہ محمد احسن آفیشل اسکورر تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے