کراچی (اسٹاف رپورٹر) اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کی تیاری کیلئے پاکستان ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ 10فروری سے لاہور میں شروع ہوگا۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے مطابق 11 اپریل سے شروع ہونے والے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے لئے قومی ٹیم کا تربیتی کییمپ 2 مرحلوں میں لگایا جائے گا،جس کا آغاز 10فروری سے ہوگا۔ کیمپ کیلئے 48 کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے، جن میں گول کیپرز میں امجد علی خان (ایس ایس جی سی)، منیب الرحمان (ایس ایس جی سی)،وقار (واپڈا)، عبد اللہ (ماڑی پٹرولیم)، آغا اعوان علی (سندھ)، فل بیک میں امجد علی خان (واپڈا)، مبشر علی (ایس ایس جی سی)، رضوان علی (واپڈا)، محمد عاطف مشتاق (نیشنل بینک)،سمیع اللہ خان (کسٹمز)، اسامہ بشیر(پنجاب)، عثمان بشیر (پنجاب)، ارباز (ماڑی پٹرولیم)، عبد اللہ بھٹو (سندھ)، ہاف بیک میں عماد شکیل بٹ ، اظفر یعقوب ، جونید منظور، محمد رضوان سینیر ، محمد عدنان،راشد محمود، عقیل ، عاصف حنیف ، معین شکیل ،احتشام ، فارورز میں محمد عمر بھٹہ (واپڈا)، محمد ابو بکرمحمود (نیشنل بینک)،اعجازاحمد (واپڈا)، نوحیز زاہد ملک (نیشنل بینک)، فیضان (نیشنل بینک)، احمد ندیم (ایس ایس جی سی)،تعظیم الحسن ( ماڑی پٹرولیم) رانا سہیل ریاض (ایس ایس جی سی)،محمد سلیمان (واپڈا)،علی شان، سمیع اللہ ، قاضی اسفند یار، محسن خان، رانا وحید ، غضنفر علی ، حماد الدین انجم ، افراز، عمیرستار(ماری پٹرولیم)، رومان (واپڈا)،علی عزیز (واپڈا)، بلاول ( پنجاب)، اشعر طارق (پنجاب)، زین اعجاز ( ایس ایس جی سی) اور حمزہ (پنجاب) شامل ہیں۔
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ،تربیتی کیمپ میں 48کھلاڑی طلب
القمر
