English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان کی ننھی چیمپئین نے گولڈ میڈل جیت لیا

القمر

خیبر پختونخوا کے علاقے سوات سے تعلق رکھنے والی نو سالہ عائشہ ایاز نے متحدہ عرب امارات کی ریاست فجیرہ میں منعقد ہونے والے تائی کوانڈو کے بین الاقوامی مقابلوں میں انڈر-10 کیٹیگری میں گولڈ میڈل حاصل کر کے تاریخ رقم کر دی۔

عائشہ نے گذشتہ برس کانسی کا تمغہ حاصل کیا تھا اور یہ بھی کہا تھا کہ وہ سخت محنت کریں گی اور اگلے سال گولڈ میڈل حاصل کر کے اپنے والد کا خواب پورا کریں گی اور ملک کا نام روشن کریں گی۔

عائشہ ایاز کے والد ایاز نائیک نے برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کے دوران بتایا کہ , میں جانتا تھا کہ عائشہ ایاز ایک بہترین کھلاڑی ہے۔ مگر مجھے یہ پتا نہیں تھا کہ وہ اتنی حوصلہ مند اور بہادر بھی ہے کہ انتہائی زخمی ہونے کے باوجود بھی اس نے مقابلہ جاری رکھا اور گولڈ میڈل حاصل کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے