English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آج کشمیر ڈے پر سی این جی کی بندش کو ختم کیا جائے عامر خان

پبلک ٹرانسپورٹ کو سی این جی کی فراہمی یقینی بنائی جائے، ایم ڈی سوئی سدرن سے مطالبہ
آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے وفد کی ایم کیو ایم کے ڈپٹی کنوینر سے ملاقات
کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے عارضی مرکز بہادر آباد میںسینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان اوررکن رابطہ کمیٹی ارشاد ظفیرسے آل پاکستان سی این جی ایسو سی ایشن کے وفد نے چیئر مین شبیر کی سربراہی میں ملاقات کی۔وفد میں آل پاکستان سی این جی ایسو سی ایشن کے وائس چیئر مین محمد طلحہ،سندھ کے وائس چیئر مین ڈاکٹر پرشوتم ودیگر اراکین موجود تھے۔ملاقات میںچیئر مین سی این جی ایسو سی ایشن شبیر نے ایم کیو ایم کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان کو سی این جی کی بندش کی وجہ سے پیش آنے والی مشکلات سے آگاہ کیا اور بتایا کہ کئی کئی دن تک سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے سی این جی اسٹیشن کو گیس کی فراہمی بند کردی جاتی ہے سی این جی کی بندش کی وجہ سے سب سے زیادہ نقصان پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرنے والے عوام کا ہورہا ہے۔عامر خان نے آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے وفد کی بات سنی اور انہیں یقین دلایا کہ ہم آپ کے مسائل کو ہرسطح پر بلند کریں گے۔ عامر خان نے سوئی سدرن گیس کمپنی کے ایم ڈی سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کل 5فروری کشمیر ڈے کے موقع پرسی این جی کی بندش کو ختم کیا جائے اورپبلک ٹرانسپورٹ کو سی این جی کی فراہمی یقینی بنائی جائے کیونکہ کل ملک بھر میںکشمیر سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں نکلیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے