اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے بھارت سے مقبوضہ کشمیرمیں تمام غیر قانونی اقدامات ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت دنیا کے سامنے بے نقاب ہوگیا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے یوم یکجہتی کشمیر پر اپنے پیغام میں کہا کہ بھارت دنیا کے سامنے بے نقاب ہوگیا، اس نے 80 لاکھ کشمریوں کو اپنی سرزمین پرقیدی بنارکھا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے مطالبہ کیا کہ بھارت مقبوضہ کشمیرمیں فوجی محاصرہ،غیرقانونی اقدامات ختم کرے اور غیرقانونی حراست میں کشمیریوں اور حریت رہنماؤں کورہا کرے جب کہ بھارتی فوج کو کالے قانون کے تحت دیئے گئے اختیارات بھی منسوخ کیے جائیں

