ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ق لیگ حمزہ شہباز کو پی اے سی کا چیئرمین بنانے پر آمادہ

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ون کا چیئرمین اپوزیشن لیڈر کا ہی حق ہوتا ہے،عظمیٰ بخاری
اسپیکر نے آئندہ ہفتے مسلم لیگ کے وفد کو پنجاب اسمبلی بلا لیا ہے ،لیگی رہنما کادعویٰ
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ق لیگ حمزہ شہبازشریف کو پی اے سی کا چیئرمین بنانے پر راضی ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق ق لیگ اور مسلم لیگ ن کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی تشکیل سے متعلق قربتیں بڑھنے لگیں۔ رہنما مسلم لیگ ن عظمیٰ بخاری نے دعویٰ کیا ہے کہ مسلم لیگ ق حمزہ شہباز کو پبلک اکاونٹ کمیٹی کا چیئرمین بنانے کو راضی ہوگئی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پبلک اکاؤنٹ کمیٹی ون کا چیئرمین اپوزیشن لیڈر کا حق ہوتا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ق لیگ نے رضامندی جمہوریت کو بچانے کی خاطر ظاہر کی۔ معاملے پر بات چیت کیلئے سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی نے مسلم لیگ ن کے وفد کو اسمبلی بلا لیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ رہنما مسلم لیگ حمزہ شہباز کو پی اے سی ون کا چیئرمین بنانے کے بعد مسلم لیگ ن کے عہدیدار ذیلی کمیٹیوں سے اپنے استعفے واپس لے لیں گے۔واضح رہے پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پبلک اکائونٹس کمیٹی ٹو کے اجلاس کے انعقاد کے معاملے پر سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کو خط لکھ تھا۔مسلم لیگ (ن) کے اراکین اسمبلی کی جانب سے لکھے گئے خط کے متن میں کہا گیاتھا کہ قواعد و ضوابط کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے پبلک اکانٹس کمیٹی ٹو کا اجلاس بلایا جارہا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے اراکین سمیع اللہ خان اور ملک ندیم کامران کی جانب سے سپیکر پنجاب اسمبلی کو بھجوائے گئے خط کے متن میں کہا گیا کہ قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پبلک اکانٹس کمیٹی ٹو کے اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں کے رہنمائوں کے خلاف آڈٹ پیراز لکھوائے جا رہے ہیں۔اپوزیشن اراکین نے احتجاجاًتمام کمیٹیوں سے پہلے ہی استعفیٰ دے رکھا ہے ،پبلک اکانٹ کمیٹی ٹو کا اجلاس کورم پورا کیے بغیر منعقد کیا جا رہا ہے جو قواعد کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ تاہم اب رہنما مسلم لیگ ن عظمیٰ بخاری کی جانب سے بڑا دعویٰ سامنے آیا ہے ان کا کہنا ہے کہ ق لیگ حمزہ شہباز کو پی اے سی ون کا چیئرمین بنانے کے لئے رضا مند ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں