English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وفاقی ملازمین کو 20 فیصد سیکریٹریٹ الائونس دینے کا حکم

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ نے تمام وفاقی ملازمین کو 20 فیصد سیکریٹریٹ الائونس دینے کا حکم دیتے ہوئے اسلام ہائیکورٹ کے ڈویژن بنچ کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا ، ملازمین کی اپیلیں بھی منظور کرلی گئیں ۔منگل کو جسٹس مقبول باقر کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی، عدالت نے کہاکہ وفاقی حکومت ملازمین کیساتھ امتیازی سلوک نہیں کر سکتی، تمام وفاقی ملازمین کو 20 فیصد سیکرٹریٹ الاونس ملے گا۔وکیل شعیب شاہین نے کہاکہ سیکریٹریٹ الائونس صرف وزارتوں میں کام کرنے والے ملازمین کو مل رہا، وزارتوں کے ماتحت اداروں کے ملازمین کو سیکریٹریٹ الاونس نہیں دیا جاتا تھا، حکومت اپنے ہی ملازمین کے درمیان امتیاز کیسے کر سکتی ہے؟ اسلام آباد ہائی کورٹ کے سنگل بنچ نے ملازمین کو الائونس دینے کا حکم دیا تھا ،ڈویژن بنچ نے وفاق کی انٹراکورٹ اپیل منظور کرتے ہوئے الائونس دینے سے روکا تھا ،ملازمین نے ہائی کورٹ کے ڈویژن بنچ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے