English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فضل الرحمن اپوزیشن اتحاد سے علیحدہ ،نیا سیاسی الائنس بنالیا

23 فروری کو کراچی سے حکومت مخالف تحریک شروع کریں گے
کراچی میں 6 اپوزیشن جماعتوں کا مشترکہ جلسہ ہوگا
اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے پیپلز پارٹی‘ اے این پی اور (ن) لیگ کے ساتھ مشاورتی عمل ختم کرتے ہوئے علیحدہ سیاسی الائنس بنالیا‘ اس اتحاد میں جے یو آئی‘ نیشنل پارٹی‘ جمعیت اہلحدیث ‘پختونخوا ملی عوامی پارٹی‘ قومی وطن پارٹی اور جمعیت علمائے پاکستان شامل ہوں گی۔ فضل الرحمن23 فروری کو کراچی سے حکومت مخالف تحریک کا آغاز کریں گے۔ اسی روز کراچی میں6 اپوزیشن جماعتوں کا مشترکہ جلسہ ہوگا۔ جبکہ 13 مارچ کو مینار پاکستان لاہور میں جے یو آئی کے تحت جلسہ عام کا انعقاد کیا جائیگا۔ ٹی وی کے مطابق مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں نیا سیاسی الائنس قائم کردیا گیا ہے۔ 6 جماعتی اپوزیشن الائنس نے رواں ماہ کے وسط سے حکومت کیخلاف ملک گیر تحریک شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے