جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی انسداد پولیو وفد کی ملاقات،پولیو کے مکمل خاتمہ کے امور پرگفتگو
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی انسداد پولیو کے چار رکنی وفد نے روٹری انٹرنیشنل کلب کے صدر ہولگر کنیک کی قیادت میں ملاقات کی جس میں صحت سے متعلقہ امور بالخصوص پاکستان میں پولیو کے مکمل خاتمہ کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان میں صحت کے شعبہ میں روٹری انٹرنیشنل کلب کے تعاون کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ تمام اداروں کی ٹھوس کاوشوں سے پاکستان سے پولیو کا مکمل خاتمہ ہو جائے گا۔

