11 سرکاری افسروں نے خود کو غریب ظاہر کرکے اپنے بچوں کی اسکالر شپس کی درخواستیں دے دیں
منع کرنے کے باوجود وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مستحق سمجھ کر 5 کروڑ روپے دینے کی منظوری دے دی
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ کے سرکاری افسر صوبے کے نادار اور غریب بچوں کی اسکالر شپس کے 5 کروڑ روپے بھی کھاگئے۔اعلیٰ عہدوں پر بیٹھے 11 سرکاری افسروں نے خود کو غریب ظاہر کرکے اپنے بچوں کی اسکالر شپس کی درخواستیں دے دیں۔انڈونمنٹ حکام کے منع کرنے کے باوجود وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مستحق سمجھ کر 5 کروڑ روپے دینے کی منظوری دے دی۔سندھ ہائیکورٹ میں جمع کراگئی گئی رپورٹ نے غریب بچوں کی کروڑروپے کی اسکالرشپس کھانے کی کہانی کھول دی۔عدالت نے تمام افسروں کو رقم واپس کرنے کا حکم دے دیا۔

