English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کورونا وائرس چین سے قطر کے راستے خیر پور پہنچ گیا

چین سے واپس آنیوالے طالب علم شاہ زیب علی کی طبیعت بگڑ گئی‘ کورونا وائرس کی علامت ظاہر
سول اسپتال پیر جو گوٹھ کے ڈاکٹرز اور عملے کا علاج سے انکار‘ وارڈ چھوڑ کر چلے گئے‘ ذرائع
کراچی (اسٹاف رپورٹر) چین سے واپس آنے والے پاکستانی طالب علم میں کورونا وائرس کا شبہ ظاہر کیا گیا ہے، سندھ کے شہر خیرپور کا رہائشی شاہ زیب علی راہو جو ہفتہ کے روز چین سے قطر کے راستے کراچی پہنچا تھا جہاں ایئرپورٹ پر اسے کلیئر کر دیا گیا تاہم اس کی طبیعت بگڑ گئی اور کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہو رہی ہیں۔ سول اسپتال پیرجو گوٹھ کے ڈاکٹرز اور عملہ شاہ زیب میں وائرس کا شبہ ظاہر ہونے کے بعد علاج سے انکار کرتے ہوئے وارڈ چھوڑ کر چلے گئے۔ ڈاکٹرز کے مطابق ہمارے پاس اس مرض کا نہ علاج ہے اور نہ ہی ٹیسٹنگ کٹس ہیں۔ سندھ میں علاج نہ ہونے پر شاہ زیب نے اسلام آباد جانے کی کوشش کی تاہم ملتان ٹول پلازہ پر پولیس کی بھاری نفری نے شاہ زیب کو روکتے ہوئے واپس سندھ بھیج دیا ہے۔ شاہ زیب کو خیرپور کے علاقے گمبٹ کے اسپتال پہنچا دیا گیا ہے جہاں اس کی طبیعت بدستور خراب ہے۔ شاہ زیب پچھلے 5 ماہ سے چین کی یونیورسٹی میں زیر تعلیم تھا اور چین سے اسکریننگ کلیئر ہونے کے بعد قطر ایئر پورٹ پر اس کی طبیعت خراب ہوئی، شاہ زیب اور اس کے بھائی نے سوشل میڈیا پر ویڈیو بھی شیئر کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے