کراچی (اسٹاف رپورٹر) وفاقی حکومت نے جناح اسپتال، قومی ادارہ برائے امراض قلب اور این آئی سی ایچ کی صوبے سے وفاق کو منتقلی کے معاملے پر وزارت صحت سندھ کو خط لکھ دیا جس میں کہا گیا ہے کہ عدالتی حکم پر تینوں اسپتال وفاق کے ماتحت آچکے ہیں، انتظامی امور سنبھالنے کے لیے محکمہ صحت سندھ تمام ریکارڈ وفاقی وزارت صحت کے حوالے کرے۔ محکمہ صحت سندھ سے درخواست کی گئی ہے کہ تینوں اسپتالوں کے ریکارڈ کی منتقلی کے لیے ایک فوکل پرسن کا تقرر کیا جائے۔

