کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر تعلیم سعید غنی نے صوبے بھر کے تمام کالجوں میں ساڑھے 8 بجے اسمبلی لازمی طور پر کرائے جانے کے احکام جاری کر دیے، طلبہ یونیفارم میں کلاسز لینے کے پابند ہوں گے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈائریکٹوریٹ کے تمام افسران کالجوں کی نگرانی کرکے سیکریٹریٹ میں رپورٹ جمع کرانے کے پابند ہوں گے، کالج انتظامیہ کو کالج کے تمام عملے کی مکمل حاضری یقینی بنانے کے احکام دیے گئے ہیں نوٹیفکیشن کے مطابق وزیر تعلیم سعید غنی کالجوں کے اچانک دورے کریں گے۔

