English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سعید غنی نے صوبے بھر کے کالجوں میں صبح کی اسمبلی لازمی قرار دے دی

کالجز اسٹاف وقت کی پابندی کریں، طلبہ کو کلاسز کا پابند کیا جائے، نوٹیفکیشن جاری
کراچی (اسٹاف پورٹر) سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی نے صوبے بھر کے کالجز میں اسکولوں کی طرح صبح ساڑھے 8 بجے اسمبلی لازمی قرار دے دی۔سعید غنی نے سندھ کا وزیرِ تعلیم بنتے ہی صوبے کے کالجوں میں صبح کی اسمبلی کو لازمی قرار دینے کے نئے احکامات جاری کیے ہیں۔اس ضمن میں وزیرِ تعلیم نے ہدایت کی ہے کہ صوبے کے تمام کالجز کے طلبہ کو کلاسز کا پابند کیا جائے اور تمام کالجز اسٹاف وقت کی پابندی کریں۔وزیر ِتعلیم سعید غنی کے حکم پر سیکریٹری کالج ایجوکیشن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔واضح رہے کہ سندھ حکومت نے سعید غنی سے وزارتِ اطلاعات کا قلمدان لے کر اس کی جگہ انہیں تعلیم کی وزارت سونپ دی ہے جب کہ ناصر حسین شاہ کو محکمہ اطلاعات کی وزارت دی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے