English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کورونا کا خدشہ:چین سے آ نے والے سلیمان اور نازیہ اسپتال منتقل

القمر

سیالکوٹ،اسلام آ باد(آن لائن)کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر چین پلٹ21 سالہ طالبہ نازیہ لاہور سے گورنمنٹ علامہ اقبال ٹیچنگ اسپتال سیالکوٹ منتقل کردی گئی،گجرات کی رہائشی چین پلٹ میڈیکل کی طلبہ نازیہ کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر سیالکوٹ میں داخل ہوئی جسے گجرات اسپتال سے ڈاکٹروں نے سیالکوٹ اسپتال منتقل کردیااور انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیںاور ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او سیالکوٹ بھی اسپتال پہنچ گئے اورمریضہ کے بارے میں تفصیلات حاصل کیں ، ایم ایس اسپتال کے مطابق ٹیسٹ رپورٹ آنے سے قبل حتمی رائے نہیں دے سکتے۔ علاوہ ازیںاسلام آباد ائرپورٹ پر ایک اور کورونا وائرس کا مشتبہ مریض سامنے آگیا۔ ائرپورٹ ذرائع کے مطابق سلیمان خان چین کے شہر کم ان سے پرواز سی زیڈ 6071 پر اسلام آباد پہنچا، دوران اسکیننگ مسافر کے جسم کا درجہ حرارت زیادہ پایا گیا، پشاور کے رہائشی سلیمان خان کو کھانسی کی تکلیف بھی ہورہی تھی ۔ائرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ائرپورٹ پر وزارت صحت کے عملے نے مسافر کو فوری آئیسولیشن وارڈ منتقل کیا، ابتدائی طبی امداد کے بعد چین سے آنے والے مسافر کو پمز منتقل کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق پمز اسپتال میں مسافر کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ لیے جارہے ہیں۔دریں اثناء پمز نے کورونا وائرس کے مزید 3 مشتبہ مریضوں کے سمپل این آئی ایچ کو بھجوا دیے ہیں ۔3 مشتبہ مریضوں میں ایک چینی اور 2 پاکستانی شا مل ہیں۔ترجمان پمز کے مطابق پمز کے کورونا آئسیولائشن وارڈ میں ایک چینی مریض بھی داخل ہے، آئیسولائشن وارڈ میں داخل چینی مریض کے کورونا سمپل نیگٹیو تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے