English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

لاہور ہائیکورٹ نے شاپنگ بیگ پر پابندی عاید کردی

القمر

لاہور ( آن لائن) ماحول کو آلودہ ہونے سے بچانے کے لیے لاہور ہائیکورٹ نے انقلابی اقدام ، ڈیپارٹمنٹل اسٹورز کو شاپنگ
بیگ میں اشیا خور و نوش ڈال کر دینے پر پابندی لگا دی۔ سلمان خان نیازی نے لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا کہ پنجاب حکومت نے ہائیکورٹ سے وعدے کے باوجود تاحال پلاسٹک بیگ کی بندش کے خلاف کوئی اقدامات نہ کیے، ماحول کو آلودگی سے بچانے کے لیے لاہور ہائیکورٹ پولی تھین بیگ پر پابندی کا حکم جاری کرے اور حکومت کو اس حوالے سے قانون سازی کا بھی پابند کرے۔ جسٹس شاہد کریم نے سلمان خان نیازی ایڈووکیٹ کی درخواست پر لاہور میں واقع تمام ڈیپارٹمنٹل اسٹورز کو حکم دیا ہے کہ شاپنگ بیگ کا استعمال نہ کیا جائے، شاپنگ بیگ کے استعمال سے آلودگی میں اضافہ ہو رہا ہے۔ جسٹس شاہد کریم نے 15 روز میں عمل درآمد رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے