English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

چینی اور امریکی صدور کا رابطہ‘ کورونا وائرس پر گفتگو

القمر

بیجنگ ؍ واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) چین میں تیزی سے پھیلنے والے مہلک وائرس کورونا سے بڑھتی ہلاکتوں کے تناظر میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے چینی ہم منصب کے مابین ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، جس میں دونوں رہنماؤں نے وبا پر جلد قابو پانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ خبر رساں اداروں کے مطابق صدر شی جن پنگ کا کہنا تھا کہ وائرس پر قابو پانے کے اثرات بتدریج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں اور جلد ہی اس وبا کو پوری طرح ختم کردیا جائے گا، جس کے نتیجے میں ملکی اقتصادیات پر پڑنے والے منفی اثرات کا بھی خاتمہ ہوگا۔ صدر شی نے بات چیت کے دوران امریکی صدر کو وائرس کے خلاف اقدامات سے آگاہ کیا۔ دریں اثنا چینی ادارہ برائے قومی صحت کے مطابق وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 636 ہو گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ مزید 73 افراد بیماری کی تاب نہ لاتے ہوئے گزشتہ روز جانبر نہ ہو سکے۔ جب کہ مزید 3 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہونے کے بعد متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 31 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ اُدھر جاپان میں لنگر اندز بحری جہاز پر کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 61 ہوگئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے