English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

طویل بندش کے بعد سی این جی کل صبح بحال کردی جائیگی

گیس پریشر میں کمی کے باعث سی این جی اسٹیشنز کو گیس ایک ہفتے سے فراہم نہیں کی جارہی ہے
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز ایک ہفتے کے طویل وقفے کے بعد اتوار کی صبح 7 بجے کھول دیے جائیں گے۔ سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز اتوار 9 فروری کو 7 بجے شب تک 12 گھنٹوں کے لیے کھولے جائیں گے۔ ایس ایس جی سی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کمپنی کو مختلف گیس فیلڈز سے موصول ہونے والی گیس کی مقدار انتہائی کم ہے جس کا سبب ایس ایس جی سی کا لائین پیک بری طرح متاثر ہے، گیس پریشر انتہائی کم ہونے کی وجہ سے کمپنی کو گھریلو صارفین کو گیس پہنچانے میں سخت مشکلات کا سامنا ہے، علاوہ ازیں آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے صوبائی کوآرڈینیٹر سمیر تجمل نے بتایا کہ قدرتی گیس کی طویل دورانیے کے وقفے کے بعد سپلائی بحال کرنے کی پالیسی نے سی این جی اسٹیشنز میں یومیہ اجرت پر کام کرنے والے 25 ہزار سے زائد ورکروں کو بے روزگار کر دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے