English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سموسے فروخت کرنیوالا 10 سالہ زاہد عزم و حوصلے کی مثال بن گیا

پڑھائی کے ساتھ ساتھ گھر کا خرچ بھی چلا رہا ہے
اسکول کے پرنسپل نے تعلیم کا خرچ اٹھانے کا اعلان کردیا
کراچی( نیٹ نیوز)شہر قائد میں سموسے بیچنے والا 10 سالہ زاہد عزم اور حوصلے کی مثال بن گیا‘ لوگ جوق در جوق اس کے سموسے خریدنے کیلئے آنے لگے‘ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد باسم احمد فریدی نامی اسکول کے پرنسپل نے بچے کا انٹرمیڈیٹ تک تعلیم کا خرچہ اٹھالیا۔ گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک زاہد نامی بچے کی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ کراچی کے کسی اسپتال کے باہر سموسے بیچ رہا ہے۔ زاہد فیڈرل بی ایریا واٹر پمپ میںپڑھائی کے ساتھ ساتھ سموسے فروخت کرکے گھر چلانے میں اپنے والدین کا ہاتھ بتارہا ہے۔ زاہد پڑھائی کرتا ہے اور شام میں سموسے فروخت کرتا ہے‘ وہ اسکول اور مدرسے جانے کے بعد شام میں یہاں آجاتا ہے۔ اس کی والدہ اسے سموسے بنا کر دیتی ہیں اور وہ روزانہ انہیں فروخت کرتا ہے اس حوصلہ مند ننھے بچے زاہد نے بتایا کہ اسے یہ کام کرتے ہوئے1 2ماہ ہوگئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے