ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وفاق سے کراچی کو ایک ٹکہ بھی نہیں ملا اسماعیل راہو

نوکریوں کے ساتھ ساتھ ترقیاتی کاموں میں بھی سندھ کو نظرانداز کردیا گیا ہے، صوبائی وزیر زراعت
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ سرکار نے سال 2018-19 میں بھی صوبے کو نوکریوں میں نظرانداز کرنے پر وفاق سے احتجاج کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر زراعت سندھ اسماعیل راہو نے مزید اپنے پالیسی بیان میں کہا کہ وفاق نے ایک بار پھر سندھ کو وفاقی نوکریوں میں نظرانداز کردیا۔ کوٹا کے تحت سندھ کا ایک لاکھ 12 ہزار 817 ملازمتیں بنتی ہیں۔ صوبائی وزیر نے کہاکہ جبکہ سندھ کو 81 ہزار 403 نوکریاں دی گئیں، کراچی کو پونے دو سالوں میں اعلانات کے سوا ایک ٹکہ بھی نہیں ملا، وزیراعظم خود کو ایک اور ٹیکہ لگوائیں تاکہ سندھ کے نوجوانوں کو وفاق میں حق مل سکے۔ محمد اسماعیل راہو نے کہاکہ وفاق نے نوکریوں کے ساتھ ساتھ ترقیاتی کاموں میں بھی سندھ کو نظرانداز کر دیا ہے، نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے سندھ میں غیر ملکی قرضوں سے صرف دو سڑکوں کے منصوبے دیے، زیادہ سڑکیں پنجاب اور کے پی کو بنا کر دی گئی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں