English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کھلاڑیوں کی پر سطح پر حوصلہ افزائی کی جائے گی،عبدالخالق ہزاروہ

القمر

کوئٹہ (جسارت نیوز)صوبائی مشیر کھیل و ثقافت عبدالخالق ہزارہ نے کہا ہے کہ کھیل کسی بھی شخص کی جسمانی صلاحیتوں میں اضافے کے علاوہ ذہنی نشوونما کے لیے بے حد ضروری ہے۔صوبے میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں۔صوبائی حکومت کھلاڑیوں کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی کرنے کے علاوہ صوبے میں کھیلوں کے فروغ کے لیے اقدامات اٹھارہی ہے۔وزیراعلی بلوچستان جام کمال کی ہدایت پر صوبے کے تمام اضلاع میں اسپورٹس کمپلیکس کی تعمیر کے ساتھ ساتھ اسپورٹس سرگرمیوں کو فروغ دیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے نمائشی فٹبال میچ کا موقع پر کیا۔اس موقع پر سیکرٹری کھیل ،ڈائریکٹر جنرل کھیل اور دیگر افسران اور عہدیداران بھی موجود تھے۔صوبائی مشیر نے کہا کہ بلوچستان کی مٹی بہت زرخیز ہے۔ہر دور میں مشہورِ کھلاڑی اس زمین سے ا بھر کر دنیا میں ملک اور صوبے کا نام روشن کررہے ہیں۔ملکی اور غیر ملکی ٹورنامنٹس میں ہمارے صوبے کی کھلاڑیوں کی کارکردگی معیاری ہے۔انہوں نے کہا کہ اسپورٹس کی بہتری کے لیے اقدامات کر رہے ہیں ہمارے لڑکوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں۔نمائشی میچ کے اختتام پر صو با ئی مشیر نے جیتنے اور ہرنے والی ٹیموں میں ٹرافیاں اور دیگر عہدیداران میں شیلڈز تقسیم کیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے