اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)نے انکشاف کیا ہے کہ کینسر دنیا میں سب سے تیزی سے پھیلنے والا مرض بن چکا ہے۔2032 تک دنیا بھر میں کینسر کے مریضوں کی تعداد 2 کروڑ50لاکھ ہونے کا امکان ہے عالمی ادارہ صحت کے مطابق دنیا میں ہر سال تقریباً80 لاکھ افراد کینسر جیسے موڈی مرض میں مبتلا ہو کر موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔

