راولپنڈی (نمائندہ خصوصی) پاک بنگلا دیش ٹیسٹ کرکٹ میں دیکھنے کے لئے شائقین کی کثیر تعداد نے پنڈی ا سٹیڈیم کا رخ کیا۔ پاک بنگلا دیش کی ٹیم کے درمیان ٹیسٹ کرکٹ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری ہے جس میں پہلے روز کی نسبت دوسرے شائقین کی کثیر تعداد نے میچ دیکھا اور پاکستان اور بنگلا دیش کی ٹیموں کے حق میں نعرے لگائے، شائقین میں بلال اعظم، اسد تنویر، احسن احمد اور دیگر شائقین نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے اپیل کی ہے کہ آج تعلیمی اداروں میں چھٹی کا دن ہے اور پاکستان بنگلا دیش ٹیسٹ کے تیسرے دن فری داخلے کا اعلان کیاجائے تاکہ شائقین کی زیادہ سے زیادہ تعداد سے ا سٹیڈیم بھرے اور دنیا کو پاکستان کے بارے میں مثبت پیغام جائے کہ پاکستان کھیلوں کے حوالے سے ایک پرامن ملک ہے اور اس کی عوام غیرملکی کھلاڑیوں سے بے پناہ محبت کرنے والی قوم ہے۔
روالپنڈی ٹیسٹ،شائقین کی بڑی تعداد میں اسٹیڈیم آمد
القمر
