ٹوکیو (جسارت نیوز) جاپان پیرالمپک کمیٹی جے پی سی نے ٹوکیو گیمز میں ریکارڈ 20 طلائی تمغے حاصل کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ جاپانی نشریاتی سادارے کے مطابق جاپان پیرالمپک کمیٹی کے نائب صدر ہدے فْومی تاکاہاشی نے اس ہدف کا اعلان، گیمز کے آغاز سے 200 روز قبل ایک نیوز کانفرنس میں کیا۔ پیرالمپکس میں جاپان نے زیادہ سے زیادہ 17 طلائی تمغے، 1988 میں سیول میں اور 2004 میں ایتھنز میں حاصل کیے تھے تاہم 4 سال قبل ریو گیمز میں جاپان کوئی بھی طلائی تمغہ حاصل نہ کر سکا۔دنیاکے نمبر ایک وہیل چیئر ٹینس کھلاڑی شِنگو کونی اِیدا نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ وہ طلائی تمغہ حاصل کرنے کے لیے پوری کوشش کرنے کا تہیہ کیے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ شائقین کی توقعات سے بڑھ کر کارکردگی دکھانا چاہتے ہیں۔جے پی سی کے صدر اور قومی ٹیم کے سربراہ جْن اچی کاوائی نے خیال ظاہر کیا کہ یہ ہدف کافی اونچا ہے، لیکن ناممکن نہیں۔
جاپان پیرالمپکس میں 20 طلائیتمغے حاصل کرنے کا متمنی
القمر
