حیدرآباد(جسارت نیوز )سیکریٹری کالج ایجوکیشن حکومت سندھ رفیق احمد برڑو کے جاری کردہ کیلینڈر کے تحت گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج کوہسار میں اسپورٹس گالا کا انعقاد کیا گیا۔.کالج کے پرنسپل پروفیسر عبدالعزیز شیخ کے زیر اہتمام سینیئر ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن خرم رفیع صدیقی کی نگرانی میں ہفتے بھر جاری رہنے والے مذکورہ گالا میں کرکٹ, بیڈمنٹن, ایتھلیٹکس, میراتھن, آرم ریسلنگ،,, فٹبال,والی بال, تھروبال, ٹگ آف وار اور ٹیبل ٹینس کے مقابلوں سمیت کئی ایونٹس کا انعقاد کیا گیا جس میں کھلاڑیوں نے بھرپور انداز سے شرکت کی.افتتاحی تقریب کے بعد مختلف وینیوز پر منعقد ہوئے مقابلوں کے دوران پروفیسر عبدالعزیز شیخ,نوید شاہ, شیراز اختر, شعیب خان,جمخانہ کمیٹی کے پروفیسرز ساجد اقبال,شعیب زئی, ڈائریکٹوریٹ آف کالج ایجوکیشن حیدرآباد ریجن کے میڈیا مینجرپرویز احمد شیخ اور دیگر مہمان خصوصی و مہمان اعزازی کے طور پر مدعو کئے گئے تھے جبکہ مختلف ایونٹس کے لیئے بطور انچارجز پروفیسرز کی خدمات حاصل کی گئیں جو ہفتے بھر اپنی اپنی ٹیموں کو مینیج کرتے رہے.تقریب تقسیم انعامات کی مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈائریکٹرکالجز(انسپیکشن) حیدرآباد پروفیسر شاہدہ پروین ابڑو تھیں.جبکہ کالج جمخانہ کمیٹی و گالا کمیٹی میں شامل پروفیسرز اعزازی مہمان کے طور پر مدعو کیئے گئے تھے.مہمانوں کی آمد پر انہیں صدر تقریب پروفیسر عبدالعزیز شیخ اور ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن خرم رفیع صدیقی نے خوش آمدید کہا اور اجرک اور گلدستے پیش کیئے۔ آرگنائزنگ سیکریٹری خرم رفیع نے صدر تقریب کے خطبہ استقبالیہ کے بعد گالا کی رپورٹ پیش کی اور نتائج کا اعلان کیا۔
گورنمنٹ بوائزڈگری کالج کوہسار میں اسپورٹس گالا کا انعقاد
القمر
