کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کی اجازت سے اور رائزنگ اسٹار کرکٹ کلب کے زیرِ اہتمام پروفیسر اعجاز فاروقی انوٹیشن کرکٹ ٹورنامنٹ میں مزید2 میچوں کا فیصلہ ہوگیا لانڈھی جنخانہ گرائونڈ پر کھیلے گئے میچ میں بلال فرینڈز نے برائیٹ جمخانہ کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی برائٹجمخانہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 45 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 283 رنز اسکور کئے حیدر علی نے 13 چوکوں اور2 چھکوں کی مدد سے 95 رنز زین انور نے2 چوکّوں اور ایک چھکے کی مدد سے 46 رنز اور شرافت علی نے 27 رنز اسکور کئے محمد طلحٰہ نے 46 رنز دے کر3 اور اْسامہ بٹ نے 42 رنز دے کر2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا جواب میں بلال فرینڈز نے مطلوبہ ہدف 284 رنز با آسانی 35۰3 اوورز میں2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا اْسامہ بٹ اور افروز حسن کے مابین تیسری وکٹ کے لئے ناقابل شکست 219 رنز کی شراکت قائم ہوئی اْسامہ بٹ نے 18 چوکّوں کی مدد سے ناقابلِ شکست سنچری 140 رنز جبکہ افروز حسن نے 14 چوکّوں اور ایک چھکے کی مدد سے ناقابلِ شکست سنچری 107 رنز اسکور کئے زین انور اور زرار شاہ نے بالترتیب 41 اور 36 رنز دے کر ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا ۔امپائرنگ کے فرائض محمد رشید خان اور محمد ریحان نے سر انجام دئے جبکہ مستجاب عالم آفیشل اسکورر تھے۔ ٹی ایم سی گرائونڈ پر کھیلے گئے میچ میں منصورہ اسپورٹس نے اورنگی اسٹار کرکٹ کلب کو 8وکٹوں سے شکست دیدی اورنگی اسٹار کرکٹ کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 45 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 241 رنز اسکور کئے سعد انصاری نے 14 چوکّوں کی مدد سے 95 رنز محمد بلال نے 4 چوکّوں اور2 چھکوں کی مدد سے 49 رنز جبکہ محمد قاسم حسن نے 24 رنز اسکور کئے محمد عاکف اور ارحم کاشف نے بالترتیب 35 اور 41 رنز دے کر3,3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا جواب میں منصورہ اسپورٹس نے نے مطلوبہ ہدف 29۰3 اوورز میں باآسانی حاصل کرلیا فواد غفور نے 10 چوکّوں کی مدد سے ناقابل شکست 80 رنز حضرت امین نے 4چوکّوں کی مدد سے 51 رنز مطیع الرحمٰن نے 6 چوکّوں کی مدد سے 46 رنز اور عارف زیدی نے ناقابل شکست 33 رنز اسکور کئے جعفر شاہ اور ثاقب قریشی نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا ۔امپائرنگ کے فرائض وسیم الدین اور محمد یونس نے سر انجام دئے جبکہ سید عبید احمد آفیشل اسکورر تھے۔
پروفیسر اعجاز فاروقی کرکٹ، مزید دو میچوں کا فیصلہ ہوگیا
القمر
