کراچی (اسٹاف رپورٹر )روحیل نذیر کی زیرقیادت پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ 2020 میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی ۔ ایونٹ میں تیسری پوزیشن کے لیے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ بارش کی نذر ہوگیا۔ گروپ مرحلے میں بہتر پوائنٹس کی بنیاد پر پاکستان کی ٹیم تیسری پوزیشن کی حقدار قرار پائی۔جنوبی افریقا کے شہر بینونی میں بارش کے باعث دونوں ٹیموں کے درمیان میچ ٹاس کیے بغیر منسوخ کردیا گیا۔ گروپ مرحلے میں پاکستان کے پوائنٹس کی تعداد 5 اور نیوزی لینڈ کے پوائنٹس کی تعداد 3 تھی۔ ایونٹ کے گروپ مرحلے میں پاکستان نے اسکاٹ لینڈ اور زمبابوے کو شکست دی جبکہ بنگلادیش کے خلاف میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔ ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں افغانستان کی ٹیم کو شکست دینے والی قومی انڈر 19 ٹیم کو سیمی فائنل میں بھارت سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔مڈل آرڈر بیٹسمین محمد حارث 5 میچوں کی3 اننگز میں 131 رنز بناکر پاکستان کے سب سے بہترین بلے باز اور محمد عباس آفریدی 5 میچوں میں 9 وکٹیں حاصل کرکے سب سے بہترین بولر رہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
- ملک میں اعلیٰ سطح سے ہو رہی ووٹ چوری، گیانیش کمار کے ہٹنے تک لڑائی جاری رہے گی: راہل گاندھی
- ’ہر جگہ بدعنوانی اپنے عروج پر ہے‘، دیواس میں اموات پر جیتو پٹواری نے مدھیہ پردیش حکومت کو بنایا ہدف تنقید
- ایرانی سپریم لیڈر موجتبیٰ خامنہ ای کی صحت پر سوالات، ایرانی اسپیکر نے دیا جواب
- ’ہمیں رام لیلا میدان میں روکا گیا مودی اور امت شاہ کی رہائش گاہوں پر دھرنا دیں گے‘، وینوگوپال کا انتباہ
- ہتک عزتی کے مقدمہ میں بریت پر پرینکا نے کی راہل کی تعریف، کہا- ’جھوٹ کے خلاف کیا ثابت قدمی کا مظاہرہ‘