English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امریکی صدارتی انتخاب کے ڈیموکریٹک امیدواروں کی گرما گرم بحث

القمر

کانکورڈ (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدارتی انتخاب میں نامزدگی کے لیے ڈیمو کریٹک امیدواروں کے درمیان ریاست نیو ہیمشائر میں گرما گرم مباحثے کا انعقاد کیا گیا۔اے بی سی نیوز نے جمعہ کے روز آٹھویں صدارتی مباحثے کی میزبانی کی، جسے ٹی وی پر نشر کیا گیا۔ پیر کے روز آئیووا میں ڈیموکریٹک ارکان کے مباحثے میں پیٹ بوڈے جج اور برنی سینڈرز نے ایک دوسرے پر نکتہ چینی کی تھی۔بوڈے کا سینڈرز کے بارے میں کہا تھا کہ انہوں نے سماجی تقسیم کو گہرا کر دیا، جواب میں برنی سینڈرز نے اس کی سختی سے تردید کی۔ واضح رہے کہ سابق نائب صدر جو بائیڈن عوامی سطح کے جائزوں میں سرفہرست رہنے کے باوجود آئیووا میں چوتھے نمبر پر رہے، انہوں نے بھی سینڈرز کے سرکاری صحت بیمامنصوبے پر انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ بائیڈن نے سوال اٹھایا کہ ان کے حریف کیطبی منصوبے کے لیے سرمایہ کہاں سے حاصل ملے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے