معاشرے میں بلند ہوتی آوازوں کو دبانے سے نوجوان شدت پسندی کی طرف مائل ہو رہے ہیں
دبئی کے سالانہ ایمریٹس لٹریچر فیسٹیول میں فاطمہ بھٹو کا نئے ناول پر گفتگو کے دوران اظہارِ خیال
دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی فاطمہ بھٹو نے کہا ہے کہ مذہب شدت پسندی سے بچاؤ کی ڈھال ہے۔دبئی کے سالانہ ایمریٹس لٹریچر فیسٹیول میں فاطمہ بھٹو کے نئے ناول پر گفتگو کی گئی۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ناول کی مصنفہ نے کہاکہ مذہب کا شدت پسندی سے کوئی تعلق نہیں بلکہ مذہب تو شدت پسندی سے بچاؤ کی ڈھال ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ معاشرے میں بلند ہوتی آوازوں کو دبانے سے نوجوان شدت پسندی کی طرف مائل ہو رہے ہیں۔

