English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مفرور اسحاق ڈار کا گھر پناہ گاہ میں تبدیل

ہجویری ہاؤس کے12کمروں میں غریبوں اور بے سہارا لوگوں کیلئے بیڈ لگوا دیئے
سابق وزیر خزانہ خود تو گھر میں رہ نہیں رہے، غریب آدمی رہے گا تودعا دے گا‘عثمان ڈار
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) گلبرگ لاہور میں واقع سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے گھر کو پناہ گاہ میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ عدالت نے حکم امتناع جاری کرتے ہوئے نیلامی روک دی تھی۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار اشتہاری ہیں اور واپس آجائیں عدالتوں کاسامنا کریں، اسحاق ڈار خود تو گھر میں رہ نہیں رہے، غریب آدمی رہے گا تودعا دے گا۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی ایچ بلاک گلبرگ میں واقع جائیداد ہاؤس نمبر 7 کی نیلامی کا عدالتی حکم امتناعی آنے کے بعد نیا موڑ آ گیا ہے۔ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار کے چار کنال سترہ مرلہ کے ہجویری ہاؤس کو پناہ گاہ بنا دیا گیا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاون ذیشان نصراللہ رانجھا نے ہجویری ہاؤس کے بارہ کمروں میں غریبوں اور بے سہارا لوگوں کیلئے بیڈ لگوا دیے ہیں۔12 کمروں پر مشتمل 4 کنال 17 مرے کی کوٹھی کی سرکاری بولی 18 کروڑ پچاس لاکھ روپے مقرر تھی۔ 28 جنوری کو ہجویری ہاؤس کی نیلامی کی بولی میں کسی ایک شہری نے حصہ نہیں لیا تھا۔اب وزیراعظم پاکستان عمران خان کو خوش کرنے کیلئے پنجاب حکومت نے سابق وزیر خزانہ کے گھر کو پناہ گاہ بنا دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے