English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فلسطینی قوم کے حقوق کی سودے بازی نہیں کرنے د ینگے‘تیونس

القمر

رملہ(صباح نیوز)تیونس کے صدر قیس سعید نے کہا ہے کہ مظلوم فلسطینی قوم کے دیرینہ حقوق کے سودے بازی کی اجازت نہیں دیں گے، تیونس ہرحال میں فلسطینی قوم کی حمایت کرے گا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس سے ٹیلیفون پرگفتگوکرتے ہوئے کیا۔دونوں رہنمائوںنے امریکا کے نام نہاد مشرق وسطی امن منصوبے’’صدی کی ڈیل‘‘ پرتبادلہ خیال کیا اور اس نام نہاد منصوبے کو مسترد کردیا۔اس موقع پر فلسطینی صدر محمود عباس نے صدرتیونس کے فلسطینی قوم کی حمایت پر تیونس کا شکریہ ادا کیا۔بیان میں کہا گیا کہ صدر عباس اور قیس سعید کے درمیان ہونے والی گفتگومیں فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے سلامتی کونسل میں مجوزہ قرارداد پر بھی بات چیت کی گئی۔ صدر قیس سعید نے فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس پر زور دیا کہ وہ سلامتی کونسل میں پیش کی جانے والی قرارداد پر عرب ممالک اور فلسطینی قوم کے حقوق کی حمایت کرنے والے ممالک کے ساتھ مشاورت کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے