ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایمپلائز ہائوسنگ اتھارٹی مختلف شہروں میں 12ہزار اپارٹمنٹس تعمیر کریگی

اسلام آباد (اے پی پی) وزیراعظم کے ویژن کے تحت فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ اتھارٹی ملک کے مختلف شہروں میں 12000 اپارٹمنٹس تعمیر کرے گی۔ وفاقی ملازمین کے لیے پہلے آئیے اور پہلے پائیے کی بنیاد پر رجسٹریشن کھول دی گئی ہے۔ درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 14 فروری ہے، فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ اتھارٹی کے ذرائع کے مطابق ان اپارٹمنٹس کے لیے حاضر و ریٹائرڈ وفاقی ملازمین، ان کی بیوائیں، بڑی معذوری والے ملازمین، حاضر و ریٹائرڈ خودمختار ونیم خود مختار، آئینی، پروفیشنل اداروں کے ملازمین کے علاقہ صحافی، میڈیا ورکرز، وزارت ہائوسنگ اینڈ ورکس اور اس کے ذیلی اداروں کے ملازمین درخواستیں جمع کرنے کے لیے اہل ہیں۔ اتھارٹی کی اس اسکیم کے لیے جن اراکین نے10جنوری 2020ء تک اپارٹمنٹ کے لیے رضامندی فارم جمع کرادیا ہے، ان کی سینیارٹی برقرار رہے گی۔ ذرائع کے مطابق ممبرشپ فارم معمہ ممبر شپ فیس مبلغ ایک لاکھ روپے عسکری بینک یا بینک آف پنجاب کی کسی بھی شاخ میں آخری تاریخ تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں