English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بل گیٹس مہنگی ترین کشتی کے پہلے خریدار بن گئے

دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص بل گیٹس مہنگی ترین کشتی کے پہلے خریدار بن گئے۔

ہائیڈروجن اور آکسیجن سے چلنے والی دنیا کی پہلی ایکوا لگژری شپ ڈچ کمپنی سینوٹ نے ڈیزائن کی اور اس کی قیمت صرف 64 کروڑ 50 لاکھ ڈالریعنی 99 ارب پاکستانی روپے رکھی گئی ہے۔

اس پرتعیش سپر یاٹ میں 28 ٹن وزنی ویکیوم سیل ٹینک موجود ہیں جن میں سیال ہائیڈروجن کو منفی 251 سینٹی گریڈ درجہ حرارت پر محفوظ کیا جاسکتا ہے۔

ہائیڈروجن اور آکسیجن کا امتزاج بجلی فراہم کر کے سپر یاٹ کو چلنے میں مدد دیتا ہے جبکہ اس عمل میں گیس کی جگہ پانی بنتا ہے۔ تاہم بل گیٹس نے بیک اپ کے لیے ڈیزل سپورٹ بھی رکھی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے