English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بنگلادیش کیخلاف ٹیسٹ میچز بھی اہم ہیں،ہر میچ جیتنے کی کوشش کرینگے،اظہر علی

القمر

راولپنڈی (نمائندہ خصوصی) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز اظہر علی نے کہا ہے کہ بنگلا دیش کے خلاف بھی ٹیسٹ میچز اہم ہیں کیونکہ اس سے ہمیں پوائنٹس ملیں گے، اگلے میچ میں وکٹ کے حساب سے سلیکشن کریں گے اور ٹیسٹ چیمپئن شپ کیلئے ہر میچ میں کامیابی حاصل کرنے کی کوشش کریں گے، بنگلا دیش کے خلاف ٹیسٹ میچ میں کامیابی کے بعد پنڈی اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عامر اور وہاب ریاض کے بعد شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ کی صورت میں اچھے بولرز مل گئے جو ٹیم کیلئے اچھے ثابت ہونگے انہیں کھلایا جائے گا، حارث بیٹنگ کے ساتھ بولنگ بھی اچھی کرتا ہے اس لئے اسے کھلایا، نیوزی لینڈ میں جیتنا اصل مقصد ہے کوشش ہے ٹیسٹ رینکنگ میں پوزیشن ٹھیک رہے نسیم شاہ اور شاہین اچھے بولر سامنے آئے ہیں، شاہین نے ٹیسٹ میں اچھی بولنگ کی جس کو بھی موقع ملے وہ کارکردگی دکھائے، ان فاسٹ بولر کو دیکھ کر نئے بولر کو حوصلہ ملے گا، ا سپنر ماضی میں وکٹ لیتے تھے لیکن فاسٹ بولر زیادہ فائدہ مند ہوتے ہیں یاسر شاہ سے لوگوں کی توقعات زیادہ تھیں، وہ ہمارے چیمپین بولر ہے یہاں ا سپنر کیلئے زیادہ ماحول نہیں تھا وہ اپنے آپ کو ہر ماحول میں ایڈجسٹ کرنے کی کوشش کر رہا ہے، ہوم کنڈیشن کا ہر ٹیم کو فائدہ ہوتا ہے، کچھ عرصے سے ہماری بیٹنگ بہتر چل رہی ہے، بنگلا دیش کا شکریہ وہ یہاں آے پہلے سری لنکا کی ٹیم آئی ان کا بھی بہت شکریہ بنگلا دیش کی انڈر 19 ٹیم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں، تمیم بہت اچھا کھلاڑی ہے اسے جلدی آئوٹ کرنے کی کوشش تھی جس میں کامیاب رہے، بابر اور شان بالخصوس حارث اور اسد کی بہترین پارٹنر شپ رہی لیکن جیت کا کریڈٹ بولر کو جاتا ہے، نسیم شاہ نے ہیڑک کو انجوائے کیا شائقین بھی لطف اندوز ہوئے، جان بوجھ کر فائن لیگ پر بھیجا تاکہ شائقین اس کو داد دیں اور یہ اپنے ہوم گرائونڈ میں انجوائے کرے۔ پاکستانی فاسٹ بولر نسیم شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں کرکٹ بحال ہو ئی مجھے معمولی انجری ہوئی جو جلد ٹھیک ہو جاے گی آج کی پرفامنس پاکستان کے نام کرتا ہوں، پہلے کوشش تھی ایک ہی جگہ گیند کریں جونہی ریورس شروع ہوا اس سے میں نے فائدہ اٹھایا، جس وکٹ پر اچھی گیندکریں اس سے فائدہ ہوتا ہے کوشش تھی 5 وکٹ لوں لیکن انجری کی وجہ سے زیادہ زور نہیں لگایا۔ وقار یونس سے کافی سیکھ رہا ہوں آگے بھی سیکھتا رہوں گا۔ انہوں نے کہا کہ میں محنت پر یقین رکھتا ہوں ہیٹرک پر گھر والوں سمیت سب نے مبارک باد دی۔ کپتان نے بہترین مشورے دیے ہیٹرک گیند پر کپتان نے گینداندر سوئنگ کرنے کا مشورہ دیا۔ ہیٹرک گیند پر اچھا کیچ پکڑا، ہیٹرک پر بولر اور بیٹسمین پریشر میں ہوتا ہے میری گیند پر محمود اللہ پریشر میں تھا جس کی وجہ سے اس نے کیچ دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے