English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ، راولپنڈی ٹیسٹ میں فتح کے بعد پاکستان پوائنٹس ٹیبل پر چوتھے نمبر پر آگیا

القمر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستانی ٹیم راولپنڈی ٹیسٹ میں بنگلا دیش کو شکست دینے کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر چوتھے نمبر پر آگئی۔ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں بھارتی ٹیم ناقابل شکست ہے اور وہ 7 ٹیسٹ جیت کر 360 پوائنٹس کیساتھ پہلے نمبر پر ہے، آسٹریلیا نے 10 ٹیسٹ کھیل کر 7 میں کامیابی حاصل کی اور وہ 296 پوائنٹس کیساتھ دوسرے نمبر پر ہے، انگلینڈ نے 9 میں سے 5 ٹیسٹ میچوں میں فتح حاصل کی اور وہ 146 پوائنٹس کیساتھ تیسرے نمبر پر ہے، پاکستان کی یہ 5 ٹیسٹ کھیل کر دوسری کامیابی ہے اور وہ 140 پوائنٹس کیساتھ چوتھے نمبر پر ہے، بنگلا دیش کو دوسرے ٹیسٹ میں شکست دیکر پاکستانی ٹیم انگلینڈ سے تیسری پوزیشن چھین سکتی ہے، سری لنکا 80 پوائنٹس کے ساتھ 5ویں، نیوزی لینڈ 60 پوائنٹس کیساتھ چھٹے اور جنوبی افریقا 24 پوائنٹس کیساتھ7ویں نمبر پر ہے، ویسٹ انڈیز اور بنگلا دیش کی ٹیموں نے ابھی تک کوئی پوائنٹ حاصل نہیں کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے