English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سندھ کے 4 ا�م سرکاری اداروں کا سمندر میں کچرا پھینکنے کا عمل بے نقاب

سمندر میں کچرا پھینکنے کا انکشاف ہونے پر دوبارہ نوٹس جاری کرکے سمندر میں کچرا پھینکنے سے روک دیا ہے،مشیر ماحولیات
کسی بھی قسم کا فالتو مواد سمندر میں ہرگز نہ پھینکا جائے جس کے باعث سمندری ماحول شدید متاثرہوتا ہے،نوٹس میں ہدایت
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ کے 4 اہم سرکاری اداروں کی طرف سے سمندر میں کچرہ پھینکنے کا انکشاف ہوا ہے، محکمہ ماحولیات نے دوبارہ نوٹس جاری کرکے سمندر میں کچرہ پھینکنے سے روک دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق محکمہ ماحولیات سندھ نے کنٹونمینٹ بورڈ کلفٹن، میونسپل کمیٹی ضلع جنوبی، کراچی میں کچرہ اٹھانے کے ذمہ دار ادارے سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اور کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کو دوبارہ نوٹس جاری کیا گیا ہے، نوٹس میں کہا گیا ہے کہ سمندر میں کچرہ پھینکنا سنگین ماحولیاتی خلاف ورزی ہے جس کی روک تھام ضروری ہے۔ نوٹس میں ہدایت کی گئی کہ کسی بھی قسم کا فالتو مواد سمندر میں ہرگز نہ پھینکا جائے جس کے باعث سمندری ماحول شدید متاثرہوتا ہے، دسمبر 2019 ء میں چاروں اہم سرکاری اداروں کو نوٹس جاری کیا تھااور کچرہ نہ پھینکنے کی ہدایت کی تھی، جنوری 2020ء میں متعلقہ سرکاری اداروں کو پہلی بار یاد دہانی کروائی گئی لیکن ان کی طرف سے سمندر میں کچرہ پھینکنے کاعمل جاری رہا اس پر محکمہ ماحولیات نے دوبارہ یاد دہانی کے نوٹیس جار ی کرتے ہوئے سمندر میں کچرہ پھینکنا بند کرنے کی ہدایت کی ہے، وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر برائے ماحولیات مرتضیٰ وہاب اور سیکریٹری خان محمد مہر کا کہنا ہے کہ صوبے سے ہر قسم کی آلودگی کے خاتمے کیلئے کوشاں ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے