English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نیشنل اسٹیڈیم سے متصل آکٹرائے کے د�تر کو ر�ائش گا� میں تبدیل کرنے کی تیاری

میٹرو پولیٹن کمشنر ڈاکٹر سیف الرحمن صورتحال سے مکمل طور پر لاعلم، انہیں بائی پاس کیا گیا
30 سالوں کا اہم ریکارڈ ٹرکوں میں بھر کر دفتر سے منتقل کیا جانے لگا، ذرائع
کراچی(وقا ئع نگار خصوصی)بلدیہ عظمی کراچی میں چہیتے افسر کو نوازنے کیلئے سرکاری دفتر اور قیمتی سرکاری ریکارڈ کو ٹھکانے لگائے جانے کا انکشاف،نیشنل اسٹیڈیم سے متصل واقع آکٹرائے کے دفتر کو رہائش میں تبدیل کرنے کی تیاریاں،میٹروپولیٹن کمشنر صورتحال سے لاعلم،30سالوں کا اہم ریکارڈ ٹرکوں پر بھر کر دفتر سے منتقل کیا جانے لگا۔انتہائی باوثوق ذرائع کے مطابق بلدیہ عظمی کراچی کے ایک چہیتے ڈائریکٹر کو نوازنے کیلئے سرکاری دفتر کو رہائش میں تبدیل کرنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں،ذرائع کا کہنا ہے کہ نیشنل اسٹیڈیم سے متصل واقع آکٹرائے کے دفتر جہاں پر گزشتہ30سالوں کا ریکارڈ محفوظ ہے مذکورہ سرکاری دفتر کو رہائش گاہ میں تبدیل کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے اور اس سلسلے میں ذرائع کا کہنا ہے کہ حیران کن طور پر سرکاری دفتر کو رہائش گاہ میں تبدیل کئے جانے کی میئر کراچی وسیم اختر سے منظوری بھی حاصل کرلی گئی ہے تاہم اس سلسلے میں میٹروپولیٹن کمشنر ڈاکٹر سیف الرحمن کو مکمل طور پر لاعلم اور انہیں بائی پاس کیا گیا ہے،کے ایم سی افسران کا کہنا ہے کہ کسی سرکاری دفتر کو رہائش گاہ میں تبدیل کیا جانا غیر قانونی عمل ہے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ محکمہ چارجڈ پارکنگ کے ڈائریکٹر عبدالخالق بلوچ کو آکٹرائے کا ریکارڈ مذکورہ دفتر سے خالی کرنے کی ہدایت کی گئی جس پر عملدرآمد کرتے ہوئے کئی ٹرکوں پر آکٹرائے کا ریکارڈ اٹھاکر اسٹور میں جمع کرادیا گیا ہے جبکہ مزید ریکارڈ بھی دفتر سے اٹھاکر اسٹور میں ڈمپ کیا جارہا ہے ،موجودہ صورتحال پر کے ایم سی کے سینئر افسران نے سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے اقرباء پروری کی بدترین مثال اور سرکاری دفاتر اور سرکاری ریکارڈ کے ساتھ کھلواڑ قرار دیا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے