کراچی(کرائم رپورٹر)کیماڑی میں شہری کو اسلحے کے زور پر دھمکیاں دینے والے یوسی 44 کے وائس چیئرمین کے خلاف سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج۔پولیس کے مطابق مقدمہ جیکسن تھانے میں وائس چیئر مین عبداللہ جان اور نامعلوم ساتھیوں کے خلاف درج کیا گیا۔ پی ٹی آئی کے یوسی وائس چیئرمین عبداللہ جان نے مچھلی کھانے کے لئے آنے والے شہری کو اسلحہ کے زور پر گالم گلوچ کی اور دھمکایا تھا۔ واقعہ 6 فروری کو پیش آیا تھا۔شہری کو اسلحے کے زور پر دھمکانے والے عبداللہ جان کو گرفتار کرلیا گیا۔شہری کو دھمکانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

