English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

چیئرمین ایف بی آر کی مزید کام جاری رکھنے سے معذرت؟

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین شبر زیدی نے عہدے پر کام جاری رکھنے سے معذرت کرلی ہے تاہم انہوں نے تاحال تحریری طور پر استعفا نہیں دیا۔نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کی ویب سائٹ پر جاری رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ شبر زیدی نے ذاتی وجوہات کی بنا پر ایف بی آر چیرمین کے عہدے پر کام جاری رکھنے سے معذرت کرلی۔ شبر زیدی کا کہنا ہے کہ وہ بیمار ہیں اور ڈاکٹر نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے جس کے باعث وہ مزید کام جاری نہیں رکھ سکتے۔

شبر زیدی نے بتایا کہ ان کی اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان سے بات ہو گئی ہے، وہ عہدہ کا مزید چارج نہیں رکھ سکیں گے۔ شبر زیدی نے کہا کہ انہوں نے وزیراعظم سے درخواست کی ہے کہ چیئرمین ایف بی آر کے لیے نیا نام تلاش کرلیں۔ذرائع کے مطابق نئے چیئرمین ایف بی آر کے لیے احمد مجتبی میمن، جاوید غنی، نوشین جاوید امجد سمیت دیگر نام زیر غور ہیں جبکہ ہارون اختر کو مشیر تعینات کیے جانے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی گزشتہ کئی روز سے چھٹیوں پر تھے اور ان کی غیر حاضری میں افواہیں اور قیاس آرائیاں جنم لے رہی تھیں۔ وزیراعظم عمران خان اور شبر زیدی کے درمیان اختلافات کی خبریں بھی سامنے آئی تھیں۔ شبر زیدی نے اختلافات کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے کر تردید کردی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے