جکارتا (انٹرنیشنل ڈیسک) انڈونیشیا کے جنوبی صوبے سماٹرا میں شدید بارش اور سیلاب سے ہزاروں گھر ڈوب گئے۔ قومی آفات ایجنسی کے ترجمان آگوس ویبوو کے مطابق صوبے کے علاقے راواس میں موسلا دھار بارش سے پیدا ہونے والے سیلاب میں 2 ہزار 744 مکانات ڈوب چکے ہیں جب کہ ہزاروں افراد مختلف حادثات کے باعث متاثر ہوئے ہیں، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ حکومت کی جانب سے سیلاب زد گان کے لیے ہنگامی امدادی کاروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔
انڈونیشیا میں شدید بارش اورسیلاب سے نظامِ زندگی درہم برہم
القمر
