کراچی (اسٹاف رپورٹر) آل پاکستان عبدالرشید قریشی فٹ بال ٹورنامنٹ میں اُسامہ اسپورٹس شاہ فیصل کالونی کی شاندار اُڑان جاری رہی۔ بلو موومنٹ فٹ بال کلب بے نظیر آباد (نواب شاہ) کے زیر اہتمام “آل پاکستان عبدالرشید قریشی فٹ بال ٹورنامنٹ” میں چیئرمین حاجی محمد الیاس اعوان کی قیادت میں شاہ فیصل کالونی کراچی کی معروف ٹیم اُسامہ اسپورٹس نے بلوچستان کی 2 ٹیموں کوئٹہ کلب کوئٹہ اور کوئٹہ پشین کو شکست دیکر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔ شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اُسامہ اسپورٹس نے پہلے میچ میں بلوچستان کی مہمان ٹیم کوئٹہ کلب کوئٹہ کو ایک کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دیدی۔ اُسامہ کی جانب سے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ذوہیب نے 2 اور جبکہ صابر نے ایک گول اسکور کیا۔ دوسرے میچ میں اُسامہ اسپورٹس نے کوئٹہ پشین کو پنالٹی ککس پر 3-2 سے مات دیکر کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی۔ چیئرمین حاجی محمد الیاس اعوان ،کپتان سلیم شاہ اور منیجر سیف اللہ خان نے آل پاکستان ٹورنامنٹ میں شاندار کار کردگی پر اُسامہ اسپورٹس کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کی اور اُمید ظاہر کی ہے کہ ٹیم اپنی فتوحات کا سلسلہ جاری رکھے گی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
- ملک میں اعلیٰ سطح سے ہو رہی ووٹ چوری، گیانیش کمار کے ہٹنے تک لڑائی جاری رہے گی: راہل گاندھی
- ’ہر جگہ بدعنوانی اپنے عروج پر ہے‘، دیواس میں اموات پر جیتو پٹواری نے مدھیہ پردیش حکومت کو بنایا ہدف تنقید
- ایرانی سپریم لیڈر موجتبیٰ خامنہ ای کی صحت پر سوالات، ایرانی اسپیکر نے دیا جواب
- ’ہمیں رام لیلا میدان میں روکا گیا مودی اور امت شاہ کی رہائش گاہوں پر دھرنا دیں گے‘، وینوگوپال کا انتباہ
- ہتک عزتی کے مقدمہ میں بریت پر پرینکا نے کی راہل کی تعریف، کہا- ’جھوٹ کے خلاف کیا ثابت قدمی کا مظاہرہ‘