English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سنگاکارا کی قیادت میں ایم سی سی ٹیم کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری

القمر

لاہور(جسارت نیوز )پاکستان کرکٹ بورڈ نے مارلی بون کرکٹ کلب کے دورہ پاکستان کے شیڈول کا اعلان کردیا ‘ ترجمان پی سی بی کے مطابق سنگاکارا کی قیادت میں ایم سی سی ٹیم کل سے 19 فروری تک لاہور میں 4 میچ کھیلے گی‘48 سال بعد پاکستان کے دورے پر آنیوالی ایم سی سی ٹیم اپنے دورے کا آغاز لاہور قلندرز کیخلاف ٹی ٹوئنٹی میچ سے کرے گی‘ دونوں ٹیموں کے درمیان میچ 14 فروری کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا ،اسی طرح 16 فروری کو مہمان ٹیم پاکستان شاہینز کے مدمقابل ہوگی اور دونوں ٹیموں کے درمیان 50 اوورز پر مشتمل میچ ایچیسن کالج میں کھیلا جائے گا‘ایم سی سی کرکٹ ٹیم 17 اور 19 فروری کو بالترتیب ناردرن اور ملتان سلطانز کے مدمقابل ہو گی، ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ پر مشتمل دونوں میچ ایچیسن کالج میں کھیلے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے