English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نیوزی لینڈ نے تیسرا ون ڈے جیت کر بھارت کو کلین سوئپ کردیا

القمر

مائونٹ مانگنوئی (جسارت نیوز) نیوزی لینڈ نے ہنری نیکولس، مارٹن گپٹل اور کولن ڈی گرینڈ ہوم کی نصف سنچریوں کی بدولت تیسرے اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل میں بھارت کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر3 میچز کی سیریز کلین سویپ کرلی، فاتح ٹیم نے مطلوبہ ہدف 47.1 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرکے مشن کلین سویپ مکمل کیا، ہنری نیکولس نے 80، مارٹن گپٹل نے 66 اور کولن ڈی گرینڈ ہوم نے ناقابل شکست 58 رنز بناکر اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ لوکیش راہول کی سنچری رائیگاں گئی، ہنری نیکولس کو میچ اور راس ٹیلر کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ منگل کو مائونٹ مانگنوئی کے مقام پر کھیلے گئے میچ میں نیوزی کیوی ٹیم کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ بھارتی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 296 رنز بناکر میزبان ٹیم کو میچ میں کامیابی کے لئے 297 رنز کا ہدف دیا۔ لوکیش راہول 112، شیریاس ائیر 62، منیش پانڈے 42 اور پرتھوی شائو نے 40 رنز بنائے، ہامیش بینیٹ نے4 جبکہ جیمیسن اور نیشم نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ جواب میں کیویز ٹیم نے ہنری نیکولس نے 80، مارٹن گپٹل نے 66 اور کولن ڈی گرینڈ ہوم نے ناقابل شکست 58 رنز کی بدولت مطلوبہ ہدف 47.1 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ یوگزیندرا چاہل نے3 اور شردل ٹھاکر اور راویندرا جدیجہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ نیوزی لینڈ کے ہنری نیکولس شاندار بیٹنگ پر میچ اور راس ٹیلر کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے