English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

گھریلو حالات سے تنگ ماں بیٹا ٹرین کی زد میں آگئے

لاہور کے علاقے گلبرگ میں 27 سالہ خاتون اپنے چھوٹے بیٹے کے ہمراہ ریلوے لائن عبور کرتے ہوئے ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہوگئی۔

خاتون کے شوہر کا کہنا ہے کہ وہ 9 ہزار روپے ماہانہ کرائے کے مکان میں رہائش پذیر ہے، صرف 4 ہزار روپے کم ہونے پر مالک مکان نے گھر چھوڑنے کا نوٹس دیا، جس پر روبینہ بیٹے کے ہمراہ قرض لینے بہن کے گھر جا رہی تھی کہ ٹرین کی زد میں آگئی۔

پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ ماں اور بچے کی لاشیں اپستال منتقل کردیں۔

پولیس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ واقعہ خودکشی ہے یا حادثہ تفتیش کے بعد ہی معلوم ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے