English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اس سال زیادہ بہتر پرفارم کروں گا، محمد رضوان

قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوا ن نے پاکستان سپرلیگ میں عمدہ کارکردگی دکھانے کا عزم کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ سال کی نسبت اس سال بہتر پرفارمنس پیش کروں گا۔

پشاور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے محمد رضوان نے کہا کہ گزشتہ تین سال سے مسلسل کراچی کنگز کی نمائندگی کررہاہوں، پچھلے ایڈیشنز کی نسبت اس سال زیادہ بہتر پرفارم کرنے کی کوشش کروں  گا۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا، لیگ میں غیر ملکی کھلاڑی بھی حصہ لے رہے ہیں جس سے نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتیں نکھارنے کا موقع ملے گا۔

وکٹ کیپر بیٹسمین نے کہا کہ اس بات کی خوشی ہے کہ اس بارپورا ٹورنامنٹ پاکستان میں ہورہا ہے، خوشی ہے پاکستان میں کرکٹ بحال ہوگئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے