English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عمراکمل کو پی سی بی کی وارننگ

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی ) نے عمر اکمل کے مس کنڈکٹ کے معاملے کو مِس انڈر اسٹینڈنگ کا شاخسانہ قرار دے کروارننگ جاری کردی۔

تفصیلات کے مطابق عمر اکمل کے فٹنس ٹیسٹ کے دوران مبینہ بدانتظامی کےحوالے سے پی سی بی نے اپنی کارروائی آج مکمل کرلی ہے جس میں مِس انڈر اسٹینڈنگ کا نتیجہ قرار دیا اورعمر اکمل کو وارننگ دی گئی ہے ۔

پی سی بی نے اس حوالے سے موقف دیا ہے کہ فریقین کا مؤقف جاننے کے بعد یہ امر سامنے آیا ہے کہ یہ واقعہ غلط فہمی کی وجہ سے ہوا۔

عمر اکمل کی جانب سے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرنے کے بعد پی سی بی نے انہیں سرزنش کرتے ہوئے بطور سینئر کرکٹر ان کی ذمہ داریوں کا احساس دلایا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے معاملے کو ختم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی سی بی اور عمر اکمل اس معاملے پر مزید کوئی تبصرہ نہیں کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے