English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پریڈی پولیس نے صدر میںتجاوزات کی آڑمیںٹھیلے الٹ دئیے

سارا سامان زمین پر پھینک دیا ،غریب ٹھیلے والوں کو گالیاں بھی بکتے رہے‘ شہری کا الزام
عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے 10 افراد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا
کراچی ( ا سٹاف رپورٹر) پولیس نے عدالتی احکامات پر ٹھیلے وپتھار وں کے خلاف کارروائیاں کر تے ہوئے منشیات فروش سمیت 11 افراد کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق صدر کے علاقے پریڈی تھانے کی حدودمیں ایس ایچ اوسجاد خان نے صدر بوہری بازار ایمپریس ویو مارکیٹ نمکو کارنر راجا غضنفر روڈ پر قائم عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے 10 افراد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کردیا ہے ، دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے کہ مزدوری کمانے کیلئے ٹھیلے پر کھلونے رکھ کر فروخت کرنے والوں کے ٹھیلے پریڈی پولیس والوں نے الٹ دیے یہ رویہ بہتر نہیں ہے پریڈی تھانے کی پولیس موبائل نے سڑک سے گزرنے والے ٹھیلوں کو بھی الٹ دیا سارا سامان زمین پر پھینک دیا ،غریب ٹھیلے والوں کو گالیاں بھی بکتے رہے ، پولیس کو ٹھیلے اور پتھاروںکو سٹرک سے ہٹانے چاہیے نہ کہ غریب مزدور پیشہ افراد کاسامان روڈ پر بکھیر دے اس طرح کے رویے سے پولیس کے لیے شہریوںمیں اچھا تاثر قائم نہیں ہوتا ، شہریوں نے ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن سے پولیس کے رویے کی مذمت کرتے ہوئے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔ جبکہ دوسری کارروائی میں منشیات فروشی میں ملوث ملزم آصف کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے 120 گرام چرس برآمد کرکے اینٹی نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کردیا ہے، تیسری کارروائی کے دوران آئی ایس آئی کے جعلی افسر عدنان کو گرفتار کرلیا ملزم اپنے آپ کاISI کوئٹہ سے تعلق بتارہا تھا پریڈی پولیس نے جعلی ISI آفیسر کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے