سپریم کورٹ کے تجاوزات سے متعلق سخت احکام کے بعد کراچی کے بلدیاتی ادارے متحرک ہوگئے
کراچی(اسٹاف رپورٹر) سپریم کورٹ کے تجاوزات سے متعلق سخت احکامات کے بعد کراچی کے بلدیاتی ادارے متحرک ہوگئے تجاوزات کے خاتمے کیلئے شہر کی تجارتی مارکیٹوں میں لائوڈ اسپیکر پر اعلانات شروع کردیئے گئے ہیں۔ گزشتہ روز کراچی کے اولڈ سٹی ایریا میں تجاوزات ہٹانے کیلئے تاجروں کو7 روز کی مہلت دے دی گئی مقررہ عرصے کے بعد تجاوزات کیخلاف بھرپور کارروائی کا انتباہ دیا گیا ہے تاجروں کو کہا گیا ہے کہ اپنی دکانوں کے باہر اور مارکیٹوں میں قائم تجاوزات اور سامان ہٹالیا جائے۔

